حلب پر حملے بند کرانے کے لیے روس کے خلاف پابندیوں پر یورپی یونین میں اتفاق رائے نہیں

بروسلز:یورپی یونین کے رہنماؤں نے آج روس کی جانب سے شامی شہر حلب میں شہریوں پر بمباری کئے جانے پر تنقید کی اور بمباری نہ روکنے کی حالت میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی ماسکو کے خلاف پابندیاں لگانے کے حق میں غور کیا۔لیکن امریکی حمایت یافتہ اس منصوبہ کی اٹلی کی جانب سے شدت سے مخالفت کیے جانے کے باعث فوری طور پر پابندیاں نافذ کرانے میں انہیں کامیابی نہیں مل سکی۔
کل دیر رات برلن میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے بات چیت کے بعد بروسلز آنے پر فرانس کے صدر فرانسواں اولاند نے کہا کہ وہ حلب میں بمباری روکنے کی مدت کو بڑھانے کے لئے روس پر زیادہ سے زیادہ سفارتی دباؤ بنانا چاہتے تھے کیونکہ روس شام کے شہر حلب میں روس اسپتال اور شہریوں پر حملے کر رہا ہے۔
مسٹر اولاند نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کا احترام نہیں کیا جا رہا ہے اور حلب شہر کو برباد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اس لئے سارے راستے کھلے ہیں۔ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد وہاں 275000 شہری پھنس گئے ہیں اور بہت سے شہری مارے گئے ہیں۔ روس نے اقوام متحدہ سے کہا تھا کہ چار دنوں تک 11 گھنٹے کے لئے مشرقی حلب میں بمباری روکی جائے گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eu leaders fail to agree on threatening russia with sanctions over aleppo in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply