روس ، چین، برطانیہ،فرانس اور جرمنی امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کو نئے انداز سے ادائیگی کریں گے

نیو یارک: ایران اور چار بڑی طاقتیں پلس ون کے درمیان نیو یارک میں ہوئے وزراءخارجہ سطح کا اجلاس ہوا جس کے بعد برطانیہ، چین ، فرانس، جرمنی اور روس نے اپنے اس عہد کا اعلان کیا کہ امریکی پابندیوں کے باوجود وہ ایران کی برآمدات اور تجارت میں تعاون اور مدد جاری رکھیں گے۔

اجلاس کے بعد برطانیہ، چین، فرانس ، جرمنی ، روس اور ایران کی جانب سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ وہ ایران کے ساتھ تجارت جاری رکھنے کے لیے ادائیگی کا طریقہ کار تلاش کر لیں گے۔

اس کے لیے ایک اسپیشل پرپز وہیکل (ایس پی وی) قائم کیا جائے گا اور جس طرح سرد جنگ میں روس نے جنس کے بدلے جنس کی شکل میں ادائیگی کا طریقہ کار بنایا تھا ایسا ہی طریقہ کار نقد ی کی شکل میں ادائیگی کے بجائے ایرانی تیل کے عوض یورپی ساز و سامان دیا جائے گا۔

واضح ہو کہ 2015میں ہونے والے جوہری معاہدے سے امریکہ کے نکل جانے کے یکطرفہ فیصلہ کے بعد ایران جوہر ی معاہدے پر عمل آوری میں آنے والی دشواریوں پر غور و خوض کے لیے اقوام متحدہ میں یہ اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ فیڈریکا موغیرینی نے اس اجلاس کی مشترکہ طور پر صدارت کی۔

سب سے پہلے موغیرینی نے ایران کے مطالبات کے عملی حل کو حتمی شکل دینے کا ذکر کیا اور ساتھ ہی عہد کیا کہ اس پر باقاعدگی سے عمل آوری ہو گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eu china russia to bypass u s sanctions on iran with new payment channels in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment