عدیس اباباکی جیل میں آتشزدگی، 23 قیدی ہلاک

عدیس ابابا:ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا کی جیل میں ہفتے کے آخر میں آگ لگنے سے 23 قیدیوں کی موت ہو گئی۔ اپوزیشن نے حکومت سے ان قیدیوں کے ناموں کو عام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اپوزیشن کے لیڈروں کا کہنا ہے کہ جیل میں ان کے چھ ساتھی بھی بند تھے جن کے بارے میں ا نہیں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ کولنٹو جیل میں ہفتہ کو آگ لگنے سے 23 قیدیوں کی موت ہو گئی۔حکومت نے ان قیدیوں کے نام نہیں بتائے ہیں۔
حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ جیل سے بھاگنے کی کوشش کے دوران دو قیدیوں کو گولی مار دی گئی جس سے ان کی موت ہو گئی اورویو فیڈرلسٹ کانگریس کا کہنا ہے کہ اسے دسمبر میں گرفتار کئے گئے اور جیل میں بند اپنے چھ لیڈروں کے بارے میں جن میں اس کا ڈپٹی چیئرمین بیکلے جیربا اور اسسٹینٹ جنرل سکریٹری دیجین تافاشامل ہیں، کا کچھ پتہ نہیں ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کے بارے میں صورتحال واضح کرے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ethiopia fire at addis ababa prison leaves 23 dead in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply