اغوا شدہ100بچوں کی تلاش میں ایتھوپیائی فوج جنوبی سوڈان میں داخل

عدیس ابابا: ایتھوپیائی فوجیں ان100بچوں کی تلاش میں جنوبی سوڈان میں داخل ہو گئیں جوسوڈان سے داخل ہونے والے بندوق برداروںکے اچانک حملہ، جس میں 208افراد ہلاک ہوئے تھے، کے بعد سے ہی لاپتہ تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق مشین گنوں سے لیس ان حملہ آوروں پر ایسا جنون سوار تھا کہ جس نے بھی خواہ عورت ہی کیوں نہ ہو بچوں کو چھیننے سے روکنے کی کوشش کی اسے انہوں نے گولیوںسے بھون ڈالا۔
یہ بندوق بردار ڈاکو اپنے ساتھ2ہزار مویشیوں کو بھی لے گئے۔بتایا جاتا ہے کہ یہ رہزن اپنے ساتھ 102تا125بچوں کو چھین کر لے گئے ہیں۔ایتھوپیا کے وزیر اطلاعات گیٹاچیو ریڈا نے بتایا کہ فوج جنوبی سوڈان میں بچوں کا سراغ لگانے میں چھاپے مار رہی ہے اور انہیں اس بات کا اندازہ ہے کہ اغوا شدہ بچے کہاں ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہم نے یہ کارروائیاں کرنے کے لیے جنوبی سوڈان کی حکومت سے اجازت حاصل کر لی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ethiopia army enters s sudan to find kidnapped children in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply