ترکی ایران تعلقات مستحکم کرنے کے لیے ترک صدر اردوغان ایران پہنچے

تہران: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان بدھ کے روز ایران پہنچ گئے۔ان کے اس دورے کو ایسے دو پڑوسی ملکوں کے درمیان، جو شام میں حریف گروپوں کی حمایت کرتے ہیں، تعلقات میں گرمجوشی لانے کی علامت سمجھا جارہا ہے۔ لیکن دونوں نے آزادی کے لیے گذشتہ ہفتہ عراقی کرد ووٹنگ کی شدت سے مخالفت کی تھی۔
دونوں حکومتوں کو خدشہ لاحق ہے کہ عراق کے کردوں کی علیحدگی سے خود ان کی سب سے بڑی کرد اقلیتوں میں علیحدگی پسندی کا جذبہ عود کر آئے گا۔
اردوغان اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی اور رہبر اعظم آیت اللہ علی خامنہ ای سے، جن کا حکومتی امور میںکہا حرف آخر سمجھا جاتا ہے،ملاقات کریں گے۔ان کی آمد سے پہلے ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل ہلوسی آکار اتوار کے روز تہران پہنچ چکے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Erdogan visits iran as ties warm amid shared fears in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply