ترکی کے سینٹرل بینک کی مکمل جانچ پڑتا ل کرکے ترقیاتی عمل شرو ع نہ کیا تو ملک سنگین مسائل سے دوچار ہوجائے گا:اردوغان

استنبول: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ اگر سینٹرل بینک آف ترکی کے گورنر مراد سیتنکیا کی برطرفی کے بعد بینک کی مکمل جانچ پڑتا اور ترقیاتی عمل شروع نہ ہوا تو سینٹرل بنک شدید بحران سے دوچار ہو جائے گا۔

اتوار کے روز ایک صدارتی فرمان کے ذریعہ گورنر مراد کو ، جن کی میعاد2020میں ختم ہونا تھی،برطرف کر کے ان کے نائب مراد اویسا کو گورنر بنا دیا گیا ۔

اردوغان نے بوسنیا کے دورے سے واپسی کے دوران طیارے میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مراد سیتنکیا نے جو فیصلے کیے تھے اس کی بھاری قیمت چکانا پڑی اور یہ کہ انہوں نے تجارتی منڈی میں نہ اعتماد بڑھایا اور نہ ہی عمدگی سے رابطہ قائم کیا ۔

اردوغان نے کہا کہ سینٹرل بینک معیشت کے مالی ستون میں نہایت اہم عنصر ہے۔اگر ہم نے اس کا مکمل جائزہ نہیں لیا ، اصلاح نہ کی اور اسے ٹھوس بنیادوں پر کھڑا نہ کیا تو بینک نہایت سنگین بحران سے دوچار ہو جائے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Erdogan turkey may face problems if central bank not overhauled in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.