ترک صدر رجب طیب اردوغان ٹرمپ کی دعوت پر 13نومبر کو امریکہ جائیں گے

استنبول: امریکہ اور ترکی کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے سائے میںترکی کے صدر رجب طیب اردوغان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے واشنگٹن جا رہے ہیں۔

ترکی کے قصر صدارت سے جاری بیان کے مطابق ایک ٹیلی فونی گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے بدھ کے روز مورخہ13نومبر واشنگٹن میں ملاقات پر رضامندی ظاہر کر دی۔

یہ ملاقات صدر امریکہ کی جانب سے مدعو کیے جانے پر ہو رہی ہے۔اردوغان نے شام جنگ پر اختلافات پیدا ہوجانے اور امریکی ایوان نمائندگان کا سو سال پہلے ہونے والے آرمینیاؤں کے اجتماعی قتل کو نسل کشی قرار دینے کے باعث دورہ امریکہ منسوخ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

ٹرمپ نے ایک ٹوئیٹ سے کہا کہ اردوغان سے ان کی ٹیلی فونی گفتگو بہت عمدہ اور دوستانہ ماحول میں رہی اور وہ ان کی میزبانی کرنے کے شدت سے منتظر ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ فون پر گفتگو کے دوران دونوں نے شامی ترک سرحد دہشت گردی کے صفایہ ،کردوں کے ٹکراؤ کے خاتمہ اور کئی دیگر امور سمیت کئی موضوعات پر سیر حاصل تبادلہ خیال کیا۔

ٹیلی فونی بات چیت کے دوران اردوغان نے بھی داعش گروپ کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی، جو شام میں امریکی حملہ میں مارے گئے،بیوہ کی گرفتاری کے حوالے سے بات کی۔ٹرمپ نے ٹوئیٹ کیا کہ اردوغان نے انہیں بتایا کہ انہوں نے متعدد داعش انتہاپسند بشمول بغدادی کی بیوی اور بہن جو جنگ کے دوران فرار ہو گئے تھے،پکڑ لیے گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Erdogan trump announce washington talks on november 13 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.