امریکی کمک سے بھی کرد ملیشیا ترکی کو شکست نہیں دے سکتی:اردوغان

انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی فوج امریکی حمایت یافتہ شامی کرد وائی پی جی ملیشیا کو روند ڈالے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ کرد ملیشیا امریکی حمایت سے بھی ترکی کو شکست نہیں دے سکتی۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق اردوغان نے کہاکہ ہمارے جنگی طیاروں نے شام میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے اور اب وہاں بری فوج بھی کارروائی کررہی ہے، ہم ان کا تعاقبجاری رکھیں گے اور اس آپریشن کو جلد از جلد مکمل کریں گے۔
اردوغان نے کہا کہ کرد ملیشیا امریکی حمایت سے بھی ترکی کو شکست نہیں دے سکتی، کرد ملیشیا کی حمایت کرنے والوں سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔ اس لئے ترکی میں رہنے والے کرد سڑکوں پر احتجاج سے باز رہیں۔
دوسری جانب ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ ترکی سے ملحقہ شام کے علاقے آفرین میں کارروائی کا مقصد کرد دہشت گردوں کا انخلا اور شام کے اندر 30 کلو میٹراندرا ’محفوظ زون‘ قائم کرنا ہے۔ واضح رہے کہ ترکی وائی پی جی کو کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کا ہی ایک بازو سمجھتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Erdogan to kurdish militia you cant rely on u s support to defeat turkey in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply