ترک صدر اردوغان نے اسرائیل کو دہشت گرد قرار دیا

انقرہ: پیر کے روزاسرائیل کی فوج کے ہاتھو ں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ صیہونی حکومت نے ثابت کردیا کہ اس کی پہچان ایک دہشت گرد کی ہے۔

اردوغان لندن میں ٹی آر ٹی ورلڈ اور اناطولی ایجنسی کے وظیفہ یاب طلبا کے ساتھ ایک خصوصی میٹنگ میں کہا کہ اسرائیل کی حالیہ کارروائی کچھ اور نہیں صرف اور صرف خونریزی اور نسل کشی ہے۔

غزہ پٹی سے متصل سرحدی ناکوں پر صیہونی ریاست کی حالیہ خونریزی کا حوالہ دیتے ہوئے اردوغان نے کہا کہ ہم خونریزی کے ایجنٹوں امریکہ اور اسرائیل اور اس خونریزی پر خاموش بیٹھے ممالک کی مذمت کرتے ہیں۔اردوغان نے کہا کہ آج کا دن ہم محض قدس ہارنے کے دن کے طور پر ہی منا کر نہیں بیٹھ جائیں گے۔

بلکہ ہم فلسطینی بھائیوں کی فیصلہ کن حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے مسیحیت ، یہودیت اور دیگر مذہب کے ماننے والوں کو تلقین کی کہ وہ صیہونیت کی فلسطینیوں کے ساتھ ناانصافی اوران پر ظلم و زیادتی کے خلاف آواز بلند کریں۔

Title: erdogan israel terrorist regime | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply