غیر ملکی طاقتوں اور حزب اختلاف سمیت سب کو ریفرنڈم کے نتائج کا احترام کرنا چاہئے: ترک صدر اردوغان

استنبول:ترکی کے صدر رجب طیب ارودغان نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں اور دیگر تمام غیر ملکی طاقتوں سے کہا ہے کہ انہیں صدر کے طور پر اضافی اختیارات دینے کے لیے کرائے گئے ریفرنڈم کے نتائج کا احترام کرنا چاہیے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی کے لوگوں نے ’ہاں‘ کے حق میں ووٹ دیا ہے جس کا مطلب ہے لوگ ملک میں ایگزیکٹو صدر سے متعلق آئینی تبدیلیاں نافذ کرنا چاہتے ہیں۔
حامیوں کا خیال ہے کہ ریفرنڈم میں فتح کے بعد ملک جدیدکاری کی سمت میں آگے بڑھے گا وہیں اپوزیشن پارٹیاں ریفرنڈم کے ووٹوں کی قانونی حیثیت کو چیلنج کر رہی رہیں۔ مخالفین کا خیال ہے کہ ملک میں اس سے بے لگام قیادت کو فروغ مل سکتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ریفرنڈم میں فتح کے بعد صدر کو وسیع اختیارات حاصل ہو جائیں گے۔ صدر کو کابینہ وزراء کے تقرر، سینئر ججوں کے انتخاب اور پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا حق حاصل ہوگا۔ نئے نظام کے تحت وزیر اعظم کے عہدے کو ختم کر دیا جائے گا اور کلی اختیارات صدر کے ہاتھوں میں چلے جائیںگے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Erdogan calls on foreign powers to respect referendum outcome in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply