اردو غان اور شاہ سلمان نے شام میں روسی حملوں پر اظہار تشویش کیا

انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ترک صدر اور خادم حرمین شریفین و فرمانروائے سعودی عرب شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے ٹیلی فونی گفتگو کے دوران صوبہ حلب میں روس اور حکومت شام کے حملوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔یہ کہتے ہوئے کہ جب تک بشار الاسد بر سر اقتدار رہیں گے شام کا بحران دور نہیں ہو سکتا دونوں رہنماو¿ں نے غیر فوجویں پر حملے بند کرنے اور محاصرہ اٹھالینے کی اپیل کی۔ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو نے مزید کہا کہ ان دونوں رہنماو¿ں کے دوران گفتگو یہ بھی کہا کہ شمالی حلب میں شامی حکومت اور روس حملے کر کے خطہ میں انسانی حالات ناگفتہ بہ کر رہے ہیں۔ اردوغان اور سلمان نے ترکی کی سرحد سے متصل شامی شہر عزیزمیں پیپلز پروٹیکشن یونٹس کے نام سے شام کی ڈیموکریٹک یونین پارٹی کی ملیشیا کے حملوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Erdogan and salman discuss syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply