ایران و عراق کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی سازش کی جارہی ہے:آیت اللہ خامنہ ای

تہران: ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ دشمنان ایران پڑوسی ملک عراق میں خطرناک قسم کی بد امنی پھیلا کر ایران و عراق کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔

خامنہ ای کے دفتر کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران اور عراق ایک جان دو قالب ہیں ۔۔۔ ایران کے دشمن ہم میں نااتفاقی اور ناچاقی پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ ناکام ہو گئے اور ان کی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا نے کہا کہ رہبر اعلیٰ نے یہ بات عراق میں حالئیہ تشدد پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ احتجاجیوں اور سلامتی دستوں کے درمیان جاری تصادم میں اب تک 100سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ہلاک شدگان میں سے زیادہ تر کی موت سلامتی دستوں کے اہلکاروں کی فائرنگ سے ہوئی ہے۔

عراق حکام نے تخریب کاروں اور نا معلوم بندوق برداروں پر مظاہرین کو ہدف بنا کر فائرنگ کرنا کا الزام لگایا ہے۔

لیکن دوسری جانب عراق کی فوج نے اعتراف کیا کہ گذشتہ شب مظاہرین کے خلاف اس وقت زبردست طاقت کا استعمال کیا گیا جب ایک مظاہرہ طبی ملازمین اور سلامتی دستوں کے درمیان جھڑپ کا باعث بن گیا اور سلامتی دستوں نے بتایا کہ اس تصادم میں13افراد ہلاک ہوگئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Enemies seek to sow discord between iran and iraq khamenei in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.