دشمنان افغانستان افغان فوج سے ٹکرانے کی صلاحیت نہیں رکھتے: اشرف غنی

کابل: صدر افغانستان اشرف غنی نے یہ کہتے ہوئے کہ ملک کے دشمنوں میں افغان قومی دفاعی و سلامتی دستوں کے خلاف مزاحمت کی طاقت و صلاحیت نہیں ہے ،قوم کا اعتما حاصل کرنے کے لیے افغان فورسز کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام کا اعتماد حاصل کر لینا ہی دفاعی و سلامتی دستوں کی زبردست کامیابی ہے۔
کور کمانڈروں کے ایک اجلاس میں صدر اشرف غنی نے کہا کہ افغان قومی دفاعی و سلامتی دستے ایسی لائق و فائق اور پیشہ ور فوج ہے جو پوری قوم سے تعلق رکھتی ہے۔انہون نے کہا افغان فوج کی بہادری و شجاعت ہی کا ثمرہ ہے کہ آج ملک محفوظ و مامون اور قومی و بین الاقوامی برادری کا اعتماد برقرار ہے۔
صدر غنی نے سلامتی دفاعی سیکٹروں میں ضروری اصلاحات کی ضرورت پر بھی زور سیا اور کور کمانڈروں کو تلقین کی کہ ہونے والے نصرت آپریشن میں خالد آپریشنوں سے سبق حاصل کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک اور قوم کی ترقی و خوشحالی یقینی بنانے کے لیے تاپی گیس پائپ لائن جیسے کلیدی بنیادی پراجکٹوں کے تحفظ و سلامتی کو یقینی بنائیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Enemies not capable to confront the afghan defense forces ghani in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply