آئر لینڈ کے وزیر اعظم اینڈا کینی نے استعفیٰ دے دیا

ڈبلن: آئر لینڈ کے وزیر اعظم اینڈا کینی نے پارٹی کی قیادت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔اور اب جون میں آئر لینڈ کو ایک نیا وزیر اعظم ملے گا۔ مسٹر کینی فائن گیل پارٹی کے سربراہ تھے اور ان کے استعفیٰ دینے کے بعد نئے لیڈر کا انتخاب دو جون کو ہوگا۔ کینی نے کئی ماہ کی تاخیر کے بعد پارٹی قیادت سے مستعفی ہونے کا اعلان جماعتی رفقا کے ایک اجلاس میں جذباتی تقریر کرتے ہوئے کیا۔ کینی 15سال سے پارٹی صدر تھے اور گذشتہ چھ سال سے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز تھے۔
کینی نے رقت بھری آواز میں کہا کہ وہ بھلے ہی پارٹی کی صدارت سے مستعفی ہو گئے ہوں لیکن عبوری دور میں وزارت عظمےٰ کی ذمہ داریاں پوری دیانتداری سے نبھاتے رہیں گے۔مسٹر کینی نے پہلے ہی اس بات کے اشارے دیے تھے کہ وہ اگلے سال کے اواخر میں ہونے والے انتخابات میں پارٹی کی قیادت نہیں کریں گے۔ اس بات کا امکان ہے کہ کینی کی جگہ وزیر برائے امور سماجی تحفظ لیوواردیر یا ہاؤسنگ کےوزیر سائمن کوونے کو پارٹی سربراہ کی ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Enda kenny resigns irish prime minister to step down in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply