میانمار حکومت روہنگیا مسلمانوں کو بنگلہ دیش سے اپنے ملک واپس لے جائے: شیخ حسینہ

ڈھاکہ:بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و زیادتی کو حقوق بشر کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے میانمار حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش میں مقیم روہنگیا مسلمانوں کو بحفاظت اپنے ملک واپس لے جائے ۔ انہوں نے میانمار حکومت کو یقین دہانی کرائی کہ بنگلہ دیش روہنگیا مسلمانوں کی بحالی میں ہر طرح کا تعاون کرے گا۔ انہوں نے میانمار حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جس ملک میں مختلف فرقوںکے لوگ رہتے ہوں وہاں ایک مخصوص فرقہکو اس طرح سے جارحیت کا نشانہ بنانا انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی بدترین مثال ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور ایسوسی ایشن آف ساؤتھ ایسٹ ایشین نیشنز پر زور دیا ہے کہ وہ میانمار حکومت پر دباو ڈالیں کہ وہ روہنگیا مسلمانوں پر تشدد بند کرائے اور نقل مکانی کر کے بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کو اپنے ملک واپس لے جائے۔بنگلہ دیشی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش طویل مدت سے روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر احتجاج کر رہا ہے۔
شیخ حسینہ نے مزید کہا ہے کہ میانمار فوج اور حکمرانوں کی جارحیت سے بچنے کے لئے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ہزاروں روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں جبکہ رخائن میں خواتین کو ریپ اور تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، بچوں کو قتل کیا جارہا ہے، گھروں کو آگ لگائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میانمار کی فوج اور سرحدی گارڈز کی جانب سے برپا کی جانے والی قتل وغارت گری، تشدد اور زیادتیوں کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: End violence sheikh hasina tells myanmar in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply