چین خونیں جنگ لڑنے کے لیے پوری طرح تیار:شی جن پینگ

بیجنگ: چین کے صدر شی جین پینگ نے نہایت قوم پرستی کے جذبہ سے سرشار اپنی جارحانہ اور شعلہ بیاں تقریر میں چین کو توڑنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف انتباہ دیا اور کہا کہ دنیا میں اپنی اصل حیثیت قائم رکھنے کے لیے خونیں جنگ کے لیے چین کے تیار رہنے کا اعلان کیا۔
شی نے یہ انتباہ انہیں تا حیات حکمرانی کرنے کی راہ ہموار کرنے والی نیشنل پیپلز کانگریس کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ شی نے جو ماؤزے ڈانگ کے بعد جنہوں نے اپنے چین کے سب سے زیادہ طاقتور لیڈر ہیں، یہ انتباہ بھی دیا کہ بیجنگ ”ایک چین اصول“ دفاع کرے گا لیکن بیرون ملک اس کے با مقصد پراجکٹ کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں بنیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین خود مختار جزیرے کواپنا علاقہ مانتا ہے اور اسے اپنے اندر شامل کرنے کا انتظار کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو توڑنے والی تمام کوششیں بے سود اور ناکام ثابت ہوں گی ۔ عوام اس کی مذمت کریں گے اور تاریخ اس کی سزا دے گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Empowered xi jinping says china ready to fight bloody battle in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply