زمبابوے کے نئے صدر ایمرسن مننگاگوا کی حلف برداری

ہرارے:زمبابوے میں فوجی انقلاب کے بعد صدر رابرٹ موگابے کی معزولی سے جو سیاسی اتھل پتھل مچی تھی اس کا آخری باب75سالہ ایمرسن منانگاگوا کی صدر کے طور پر حلف برداری کے ساتھ مکمل ہو گیا۔
نئے صدر منانگوا نے جنہیں موگابے نے نائب صدر کے عہدے سے برطرف کر دیاتھا، موگابے کے استعفیٰ دینے کے بعد لوگوں سے امن برقرار رکھنے اور کسی بھی قسم کی انتقامی کارروائی نہ کرنے کی پرزوراپیل کی ۔
منانگاگوا کے حامی اس ماہ کے اوائل میں انکی اچانک برطرفی اور اس عہدے پر موگابے کی بیوی کے تقرر سے بہت مشتعل تھے جس کے باعث فوج کو اس معاملے میں مداخلت کرنی پڑی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: emmerson mnangagwa to be sworn in as zimbabwe president in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply