فرانس کے نئے صدر میکرون نے عہدہ سنبھال لیا

پیرس:فرانس کی تاریخ کے کم عمر ترین صدر میکرون نے اتوار کو ملک کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے صدارتی محل میں صدارت کا عہدہ سنبھالنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ جہاں سابق صدر فرانسس اولاند نے صدر میکرون اور انکی اہلیہ کا استقبال کیا۔ صدارتی محل پہنچنے پرصدر میکرون کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں فوج نے گارڈ آف آنر پیش کیا جس کے بعد انہوں نے نیپولین بوناپارٹ کے مقبرے پر حاضری دی اور پھول بھی چڑھائے۔
صدارتی عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد صدر میکرون نے اپنے مختصر خطاب میں کہا ہے کہ ہم فرانس کو پہلے کے مقابلے زیادہ مضبوط بنائیں گے اور لوگوں نے جو ان پر اعتماد کیا ہے اس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس ملک کو ترقی کے سفر پر گامزن کریں گے۔صدر میکرون نے مزید کہا کہ ہمارا ایجنڈا ملک میں روزگار کی فراہمی، کمپنیوں کا تحفظ اور ایسے لوگوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے جو نظرانداز کردیئے گئے تھے جب کہ فرانس اس صورت میں مضبوط ہوگا جب ہم خوشحال ہوں گے۔

Title: emmanuel macron takes charge as french president | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply