ایمو نئیل میکرون فرانس کے نئے صدر منتخب

پیرس:پیرس میں صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کا الیکشن آج اختتام پذیر ہوگیا اور ایمینوئل میکرون نے اپنے حریف میرین لے پین کو بھاری اکثریت سے ہرادیا۔ مقامی میڈیا میں آئی خبروں کے مطابق پولنگ ختم ہونے کے بعد جاری پانچ رجحانوں میں مسٹر میکرون اپنی خاتون کمیونسٹ حریف میری لے پین کو 34 کے مقابلے 65 فیصد ووٹوں سے ہر کر صدر منتخب ہو گئے ۔ میکرون فرانس کے سب سے نوجوان صدر ہوں گے۔ 39 سالہ ایمینوئل میکرون لبرل نظریات کے حامی ہیں جو کارروباریوں اور یوروپی یونین کے حامی ہیں جبکہ میری لے پین فرنا کے تارکین وطن مخالف پالیسی کی حامی ہیں۔
الیکشن میں مسٹر میکرون کا معیشت کو پابندیوں سے آزاد کرنا اور یوروپی یونین کے اتحاد کو تیز کرنے پر زور تھا جبکہ اس کے برعکس نیشنل فرنٹ کی امیدوار محترمہ پین یوروپی یونین مخالف اور امیگریشن مخالف تھیں۔ مسٹر میکرون کے سامنے کئی طرح کے چیلنج موجود رہیں گے۔ میکرون کی پارٹی این مارشوہ کے پاس پارلیمنٹ میں ایک بھی سیٹ نہیں ہے۔ صدارتی الیکشن کے بعد اگلے ہی مہینے پارلیمنٹ کے الیکشن ہونے ہیں۔ این مارشوہ کو الیکشن لڑنا ہوگا۔
میکرون کو اپنی حالت مضبوط کرنے کے لئے گٹھ جوڑ کا سہارا بھی لینا پڑسکتا ہے۔ مکرون کی کامیابی اور صدر منتخب ہونے کی خوشی میں مکرون کے حامیوں نے پیرس کی سڑکوں پر جشن منایا۔ دوسری جانب مارین لی پین نے صدارتی انتخاب میں شکست قبول کرتے ہوئے مکرون کو انتخاب جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔واضح رہے کہ فرانس کے 25ویں صدر منتخب ہونے والے ایمونیئل مکرون کا ارادہ سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے،وہ متحدہ یورپ کے ساتھی بھی ہیں اور فرانس کے انتخابات یورپی یونین کے مستقبل کے لئے نہایت اہمیت کے حامل تھے کیونکہ شکست خوردہ صدارتی امیدوار لی پین نے جیت کی صورت میں یورپی یونین سے علیحدگی کا اعلان کر رکھا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Emmanuel macron elected next french president in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment