کیرل سے دبئی جانے والا طیارہ اپنے مستقر پر گر کر تباہ،مگر تمام مسافر محفوظ

دبئی:کیرالہ کے دارالحکومت ترواننت پورم سے دبئی جانے والے امارات ایئر ویز کی ایک پروازکے پونے تین سو مسافر اس وقت بال بال بچ گئے جب بدھ کی دوپہر ان کا طیارہ دبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پرلینڈنگ کرتے ہوئے حادثہ سے دوچار ہو گیا۔ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہی طیارے کے اندر کسی حصہ میں آگ لگ گئی اور طیارے کی دم کو کثیف دھواں اگلتے دیکھا گیا تاہم کسی قسم کا کوئی جانی اتلاف ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ہوائی اڈے کے حکام کے مطابق تمام مسافر بخیر و عافیت لاؤنج میں منتقل کر دیے گئے۔ طیارہ ای کے 521 نے ترواننت پورم بین الاقوامی ہوائی اڈے سے آج صبح 10.19 بجے پرواز بھری تھی۔اسے دبئی ہوائی اڈے پر 12.50 بجے اترنا تھا۔اترتے وقت طیارہ چونچ کے بل گرا اور اس کے اگلے حصے میں آگ لگ گئی۔
جہاز کے عملہ کے ارکان سمیت کل 275 لوگ جہاز میں سوار تھے۔دبئی میں ہوائی معائنہ کرنے والی فلائیٹرڈار 24 نے بتایا کہ اس حادثے کے بعد دبئی ایئر پورٹ پر فضائی ٹریفکمعطل کر دیا گیا ہے۔
دبئی حکام نے بتایا کہ دبئی سے تا حکم ثانی پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بوئنگ طیارہ ای کے 521 ترواننت پورم سے آ رہا تھا۔دبئی ہوائی اڈے کے آپریٹر کے ترجمان نے بتایا کہ عملے کے تمام ارکان اور مسافروں کو محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر شائع چند تصاویر میں ہوائی جہاز سے سیاہ دھواں نکلتا نظر آرہا ہے۔ مختلف بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کر دی گئی جن کے نمبر یہ ہیں۔0471-3377337 (تریوندرم)،8002111(یو اے ای) ، 00442034508853(لندن) اور 0018113502081

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Emirates airline flight from kerala crash lands at dubai airport in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply