امیر کویت الصباح نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی

دبئی:کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح نے ملک کی پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا ہے۔ ایک کویتی نیوز ایجنسی نے بتا یا کہ امیر کویت نے ایک حکم نامے کے ذریعے یہ قدم اٹھا یا ہے۔ اس انقلابی تبدیلی سے بمشکل 24 گھنٹے قبل کویت کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا عندیہ دیا تھا۔
اسپیکر نے اس کی وجہ یہ بتائی تھی کہ ملک کو سلامتی اور اقتصادی محاذ پرچیلنجوں اور آزمائشوں کا سامنا ہے۔ کویتی آئین کے تحت غالباً یہ لازمی ہے کہ پارلیمنٹ توڑے جانے کے بعد دو ماہ کے اندر اندر انتخابات کرائے جائیں۔امیر کویت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ خطہ کے حالات اور سیکورٹی کو درپیش خطرات کے پیش نظر انہوں نے50رکنی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا حکم دیا ہے۔
اس سے قبل ممبران پارلیمنٹ نے تین درخواستیں دائر کی تھیں جن میںکہا گیا تھا کہ پیٹرول قیمتوں میں اضافہ کے فیصلہ اور مبینہ مالی و انتظامی بدعنوانیوں پر وزیروں کی گوشمالی کی جائے جس سے حکومت اور پارلیمنٹ میں ٹھن گئی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Emir of kuwait dissolves parliament in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply