مسزامینہ اردوغان نے روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لیے عالمی سربراہوں کی بیگمات کو مکتوب ارسال کیے

ڈھاکہ:ترکی کی خاتون اول امینہ اردوغان نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار پر توجہ مبذول کرانے کے لیے عالمی سربراہان کی بیگمات کو مکتوب ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے کیمپوں میں آنکھوں دیکھا حال اور رخائن کے روہنگیا مسلمانوں کو درپیش مسائل و مشکلات اور ترکی کی جانب سے ان کے لئے کی جانے والی کوششوں کا ذکر کیا ہے۔خط میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ میانمار فوج کی وحشیانہ کارروائیاں عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد اس حوالے سے اقدامات اٹھائے۔ امینہ اردوغان نے اس بات کی تاکید کی ہے کہ بغیر کسی نسلی و مذہبی تفریق کے انسانی اقدار کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ ابتداءسے ہی ترک صدر اور ان کی اہلیہ میانمار فوج اور انتہا پسند بدھسٹوں کے جبر و استبدادکا نشانہ بننے والے روہنگیا مسلمانوں سے اظہار ہمدردی اور ان کی بھرپور حمایت اور مدد کر رہے ہیں۔ ترک صدر نے بنگلہ دیش حکومت کو خصوصی طور پر روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دینے کا کہا تھا جبکہ خاتون اول ڈھاکہ میں روہنگیا مسلمانوں کے کیمپوں کا دورہ بھی کر چکی ہیں اور ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی بھی کروا چکی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Emine erdogan in bangladesh urges wives of world leaders to help rohingya muslims in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply