مالی حکومت نے ملک میں نافذ ایمرجنسی میں 10روز کی توسیع کر دی

بماکو:بی افریقی ملک مالی نے حالیہ دہشت گردانہ حملے کے مدنظر ملک میں عائد ایمرجنسی میں دس دنوں کی توسیع کردی ہے۔وزارت کونسل نے گذشتہ منگل کو فوج کے ایک کیمپ پر کئے گئے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے سترہ فوجیوں کے لئے تین دن کے سرکاری سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔
موصول اطلاع کے مطابق اسلام پسندوں کے ایک گروہ نے جوچھ کاروں میں سوار تھا، مالی کے دوردراز علاقہ شمالی ٹمبکٹو کے بوکاری میں ایک فوجی گشتی گاڑی کو نشانہ بنا کر فائرنگ کر دی جس میں 17فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔ اس کے بعد حملہ آوروں نے وسطی مالی کے موپتی خطہ میں گاتی لومو گاؤں میں دھاوا بولا اور گاؤں میں آگ لگا دی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Emergency extended for 10 days in mali in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply