شامی فوج نے متعدد علاقہ داعش کے قبضہ سے چھڑا لیے اور قومی پرچم لہرا دیا

بیروت ، لبنان:سیرین عرب آرمی(ایس اے اے) نے شمالی السخنة میں پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے زبردست کارروائی کی اور داعش کے دہشت گردوں کو بری طرح پسپا کرکے ان کے قبضہ سے کئی علاقے آزاد کرا لیے اور ان علاقوں پر قومی پرچم لہرا دیے۔ شام کے صوبے حمص اور رقہ میں بھی شامی فورسز کی پیشقدمی جاری ہے جس سے دہشت گردوں کا گھیرا مزید تنگ ہوتا جا رہا ہے۔شام کے صوبے سویدا اور غوطہ شرقیہ میں شامی فوج نے دہشت گردوں کے قبضے سے متعدد اہم عمارتوں کو خالی کرا لیا ہے جبکہ دمشق سمیت دیگر سرحدی علاقوں میں شامی فوج کی کارروائیاں پیشقدمی کے ساتھ جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس کارروائی کے دوران داعش کے کم از کم پانچ بڑے انتہاپسند مارے گئے اور 23ایم ایم طیارہ شکن مشین گنوں سے لیس دو گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔علاوہ ازیں شامی فوج الطیبہ اور الرفاصہ کے درمیان راستے کی ناکہ بندی کرنے کے نزدیک ہیں جس سے داعش کے انتہاپسندوں کے فرار کے راستے کافی حد تک مسدود ہو جائیں گے۔ دوسری جانب امریکی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے دیرالزور کے ایک علاقے پر بمباری کرتے ہوئے عام شہریوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں چھ عام شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Elite syrian army unit liberates new areas north of sukhnah city official secured in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply