ایران میں پاسداران انقلاب کی کارروائی میں11دہشت گرد مارے گئے

تہران: سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی(آئی آر جی سی) کے جانباز سپاہیوں نے زبردست کارروائی کرتے ہوئے ایران مخالف کرد دہشت گرد تنظیم سے وابستہ 11دہشت گردوں کے ایک گروة کا قلع قمع کر دیا۔فارس نیوز ایجنسی نے شمال مغربی ایرانی کرد صوبہ میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل محمد حسین رجبی کے حوالے سے کہا کہ یہ گروہ سپاہ انقلاب اسلامی کے دشمنوں کا تھا ۔
اس قسم کے عناصر 1979میں کامیابی کے بعد سے ہی ایران میں اسلامی انقلاب کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ گروہ جب سے ایران میں داخل ہوا تھا اسی وقت سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی نظر میں تھا۔
آئی آر جی سی کے سپاہیوں نے داخلہ و نکاسی کے تمام ناکے بند کر دیے اور ان کو ادھر بھاگنے پر مجبور کر دیا جہاں ہم انہیں لے جا نا چاہتے تھے۔ ان کا دس روز تک تعاقب کرنے کے بعد ہم انہیں سرو آباد شہر کے کوہ سالاں علاقہ میں لے گئے جہاں ہماری فوجوں نے ان تمام 11دہشت گردوں کو بھون ڈالا۔اس کارروائی میں پاسداران انقلاب کے تین سپاہی بھی شہید ہوئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eleven terrorists killed by irgc forces in northwest iran in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply