کابل میں دہشت گردوں کے حملے میں 11فوجی ہلاک

کابل:افغانستان کے دارالخلافہ کابل میں تین روز کے اندر دوسرے ہولناک دہشت گردانہ حملے میں 11افراد ہلاک ہوگئے لیکن اس بار یہ حملہ فوجی کیمپ کو نشانہ بنا کر کیا گیا جس میں ہلاک ہونے والے سب فوجی ہیں۔
موصول اطلاع کے مطابق پیر کو صبح صادق کے وقت یہ حملہ ایک خود کش بمبار کے دھماکے سے شروع ہوا جس کے فوراً بعد انتہا پسندوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
مقامی باشندہ محمد احسان نے بتایا کہ صبح تقریباً5بجے ایک زبردست دھماکے کی آواز سنائی دی ۔ اور اس کے بعد ایک گھنٹے تک دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔
دولت اسلامیہ فی العراق والشام (داعش) کے مطابق مارشل فہیم اکیڈمی کے قریب کیے گئے اس حملہ کے پس پشت اس کے کارکنان بشمول طالبان کا ہاتھ ہے۔پیر کو ہونے والے اس حملہ میں کم ا زکم5دہشت گرد ملوث تھے۔
ان میں سے دو تو فائرنگ کے تبادلہ میںہلاک ہو گئے ۔2 نے دھماکہ خیز مواد سے بھری اپنی جیکٹ سے دھماکہ کر دیاجس میں خود بھی ہلاک ہو گئے۔ پانچویں کو فوج نے گرفتار کر لیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eleven soldiers killed as militants attack army unit in kabul afghanistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply