عراق میں خود کش دھماکہ،11ہلاک ،داعش نے ذمہ داری قبول کی،50ہلاکتوں کا دعویٰ

رمادی: عراق میں ایک خود کش بم دھماکہ میں کم ا زکم11افراد ہلاک ہو گئے۔ بدھ کو ہوئے اس خود کش حملہ سے معلوم ہوتا ہے کہ پے در پے شکست کھانے کے باوجود دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) سے اب بھی زبردست خطرہ لاحق ہے۔

پولس کیپٹن محمود جسیم نے کہا کہ خود کش حملہ آور نے داعش کے تسلط سے چھڑائے گئے آخری شہروں میںسے ایک القایم کے مضافات میں، جو کہ شام کی سرحد سے متصل ہے، ایک چوکی سے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی ٹکرا دی۔

اس خود کش حملہ میں ہلاک11افراد میں سلامتی دستوں کے پانچ اہلکارشامل ہیں۔ دھماکہ میں 16دیگر زخمی ہوئے۔داعش نے ایک بیان جاری کر کے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ اس نے کیا ہے۔اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس میں 50افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکہ خیز مواد سے بھری گاری کے ڈرائیور نے سڑک کی دو ناکہ بندیوں کو پار کر کے تیسری چوکی سے اس وقت گاڑی ٹکرا دی جب سلامتی دستوں نے اسے روکنے کے لیے فائرنگ کی۔

انقلابی گروپوں کے ایک ماہر ہشام الہشامی نے کہا کہ خود کش حملہ کا یہ تازہ ترین واقعہ در اصل داعش کا کھلا پیغام ہے کہ ہم جب چاہیں اور جہاں چاہیں سرعت کے ساتھ کارروائی کر سکتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eleven killed in iraq car bomb blast in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply