کیمرون کی ایک مسجد میں انسانی بم دھماکہ میں11 ہلاک

یاونڈے: (رائٹر) نائجریا کی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام سے تعلق رکھنے والے خودکش بمبار نے سرحد سے متصل کیمرون کی ایک مسجد کے پاس خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس میں 11 لوگوں کی موت ہوگئی۔
یہ اطلاع فوجی ذرائع اور مقامی حکام نے آج دی ہے۔نائجریا کے سرحد سے متصل علاقے میں یہ خودکش حملہ گزشتہ روز شام کو روزہ افطارکے بعد کیا گیا تھا۔ ایک مقامی اہلکار نے بتایا کہ شام میں افطاراور نماز کے بعد لوگ جکاناقصبے میں ایک ٹینٹ کے نیچے جمع ہوئے تھے، جہاں ایک خودکش بمبار نے دھماکہ کیا اور 11 لوگوں کو مار ڈالا۔ اس حملے میں 4 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔
کیمرون کے ایک فوجی اہلکار نے بتایا کہ خودکش بمبار ایک نوجوان لڑکا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: eleven killed in cameroon mosque suicide bombing in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply