کانگو کی جیل پر بندوق برداروں کاحملہ،11قیدی ہلاک، سیکڑوں فرار،جیل خالی

کنشاسا:وسطی افریقہ میں واقع ملک کانگو کی جیل پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ جس کے نتیجے میں 11 قیدی ہلاک جبکہ تقریباً 923 قیدی فرار ہوگئے۔حملے سے قبل جیل میں 966 قیدی تھے جبکہ حملے کے بعد صرف 33 قیدی ہی باقی رہ گئے تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقہ کے ملک کانگو کی گنگوائی جیل پر مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے باعث 11 قیدی ہلاک ہوگئے جبکہ 923 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
جیل میں موجود 966 قیدیوں میں سے اب صرف 33 قیدی باقی بچے ہیں۔جیل کے اہلکاروں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ مسلح افراد کی جانب سے حملہ دوپہر 3 بجے کے قریب ہوا۔ پولیس نے جیل کے اطراف میں موجود قصبوں میں کرفیو لگا کر قیدیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ تاہم ابھی تک کسی قیدی کی دوبارہ گرفتاری کی خبر موصول نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ کانگو میں دوسری مرتبہ مسلح افراد کی جانب سے جیل پر حملہ کیا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eleven dead hundreds escape in congo jail attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply