میکسیکو کے ویراکروز میں ایذا رسانیوں کے نشانات کے ساتھ 11 لاشیں پائی گئیں

میکسیکو سٹی:میکسیکو کے ویراکروز میں ایک سیاحتی مقام کے قریب 11 لاشیں پائی گئیں۔ ویراکروز ریاست کے گورنر مگل اینجل نے بتایا کہ کل یہاں سیاحتی مقام کے قریب نو مرد اور دو خواتین کی لاشیں ایک گاڑی کے قریب برآمد ہوئی ہیں جن میں سے کچھ لاشوں پر تشدد کے نشانات تھے اور کچھ لاشیں مسخ شدہ تھیں۔ دو لاشوں کی شناخت ہو چکی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ایک دن پہلے ہی حکومت نے ملک کے انتہائی بدامنی والے علاقوں میں سے ایک ویراکروز میں وفاقی پولیس بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔
مسٹر اینجل نے صحافیوں کو بتایا کہ ویراکروز اور بوکا ڈیل ریو نواحی علاقہ کے درمیان 11 لوگوں کا قتل ایک بھیانک جرم ہے۔ یہ منظم جرائم پیشہ افراد کا کام ہے۔ یہ ویراکروز کے لوگوں کے خلاف حملہ نہیں ہے۔ واضح ر ہے کہ سال 2016 کے دوران 20000 قتل کی وارداتیں درج کی گئیں تھیں۔ یہ تعداد 2012 میں صدر انرک پینا نیوٹو کے عہدہ سنبھالنے کے بعد ایک سال میں سب سے زیادہ ہے۔ ہلاکتوں میں کمی واقع ہونے کے بعد 2007میں سابق صدر فلیپی کالڈیرون کی جانب سے منشیات کے اسمگلروں کے خلاف اعلان جنگ کے بعد پہلی بار میکسیکو میں سلامتی کی صورت حال اتنی خراب ہوئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eleven bodies found in mexicos veracruz some with traces of torture in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply