بروسلز دھماکے دو خود کش بمباربھائیوں نے کیے

بروسلز: منگل کے روز بروسلز ہوائی اڈے پر دہشت گردانہ حملے کرنے والے دونوں خود کش بمباروں کی شناخت البکروئی برداران کے طور پر ہوئی ہے۔ ایک بھائی کا نام خالد البکروئی اور دوسرے بھائی کا نام ابراہیم البکروئی ہے۔ایک سرکاری نشریہ میں نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ دونوں کئی جرائم میں پولس کو مطلوب تھے۔
بلجیم پولس نے ان دونوں مشتبہ کی شناخت کر لی کہ وہ دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے خود کش بمبار ہیں۔ دریں اثنا بلجین کے دارالخلافہ بروسلز میں بین الاقوامی ہوائی اڈے اور میٹرو اسٹیشن کونشانہ بنا کر کیے گئے دہشت گردانہ حملوں میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 30اور زخمیوں کی200سے زائد ہو گئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: El bakraoui brothers named as suicide bombers in brussels attacks in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply