ترکی میں وزارت خارجہ کے 88ملازمین برطرف

استنبول:ترکی کے وزیر خارجہ میولت کاؤسوگلو نے کہا ہے کہ وزارت نے اپنے 88 افسران کو برطرف کر دیا ہے۔
ملک کے دارالخلافہ انقرہ میں گولباسی میں واقع اسپیشل فورسز کے ہیڈ کوارٹرز میں ، جسے کہ بغاوت کی شب نشانہ بنایا گیا تھا،تقریر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزارت خارجہ کے ان ملازمین کو امریکہ مقیم مسلم مذہبی مبلغ ملا گلین کے حامیوں کی برطرفی کی مہم کے تحت ملازمت سے برخاست کیا گیا ہے۔
گلین کے خلاف ترکی کی حکومت کے اقتدار کو الٹنے کی سازش میں شامل ہونے کا الزام ہے لیکن انہوں نے اس الزام سے انکار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں مزید ملازمین کی برطرفی متوقع ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eighty eight foreign ministry personnel dismissed in turkey in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply