عمان میں بس ٹرک ٹکر میں 18ہلاک 14زخمی

مسقط: عمان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اونا کے مطابق منگل کے روز مغربی عمان میںایک سڑک حادثہ میں 18افراد ہلاک ہو گئے۔ سورج طلوع ہونے سے کچھ دیر پہلے ہی ہونے والی اس بس ٹرک ٹکر حادثہ میں 14افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔یہ حادثہ عبری اور فہود کے درمیان سڑک پر ہوا ۔ٹائمز آف عمان نے اس بس کو چلانے والی گلف ٹرانسپورٹ کمپنی کے حوالے سے خبر دی کہ یہ بس جنوب مغربی عمان میں ثلالہ سے دوبئی جا رہی تھی۔ الشبینی اخبار کے مطابق ہلاک شدگان میں چھ عمانی، چار سعودی ، دو پاکستانی اور ایک یمنی شامل ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eighteen killed in oman bus accident in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply