کیلیفورنیا کے جنگل میں آگ سے 18گھر جل گئے،100بلڈوزر کا آپریٹر ہلاک

لاس اینجلس: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں جنگلات میں لگنے والی بھیانک آگ کو بجھانے میں مصروف محکمہ فائر بریگیڈ کے ملازمین کو امید ہے کہ جلد ہی آگ پر قابو پا لیا جائےگا۔
دریں اثنا وسطی کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے میں استعمال کیے جانے والے ایک بلڈوزر کا آپریٹر ہلاک ہوگیا۔ فائر بریگیڈ کے محکمہ کے افسر برائے اطلاعات سیم وو کے مطابق لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے 37 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ سے 18 گھر جل کر راکھ ہو گئے جبکہ مزید 100سے زائد مکانات کو خطر ہ لاحق ہے۔
مکانات میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ محکمہ فائر بریگیڈ کے 3000 ملازمین آگ بجھانے کی کوشش میں لگے ہیں۔ حکام نے 1500 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔علاوہ ازیں فارم مالکان کو بھی اپنے مویشیوںکو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔
مویشیوں کی دیکھ بھال کے محکمہ کے مطابق 300سے زائد گھوڑے، 165بکرے بکریاں،33خنزیر اور دو نایاب بجاروں کو بھی آگ کے باعث دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eighteen homes burned by california wildfire in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply