فرانس کی ایک مسجد کے باہر اندھا دھند فائرنگ میں 8نمازی زخمی

پیرس:فرانس کے جنوبی شہر ایویگنان میں نالعوم بندوق برداروںنے ایک مسجد کے باہر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں کم ا زکم 8افراد زخمی ہو گیے جن میں سے دو کو پولس نے فوراً اسپتال منتقل کر دیا۔ بندوق برداروں نے ایویگنان کی مسجد کے باہر اس وقت فائرنگ کی جب لوگ عشا کی نماز پڑھ کر نکل رہے تھے۔تحقیقات کاروں سے وابستہ ایک اہلکار نے کہا کہ پولس اسے دہشت گردانہ حملہ سے تعبہر نہیں کر رہی بلکہ اس کا کہنا ہے کہ یہ ذاتی عداوت میں کی گئی انتقامی کارروائی ہے ۔
اس واردات کی سب سے پہلے خبر شائع کرنے والے ایک مقامی اخبار لا پورووینس کے مطابق یہ دہشت گردانہ حملہ نہیں بلکہ کچھ نوجوانوں میں جاری گینگ وار کا شاخسانہ ہے۔اس نے مزید بتایا کہ یہ واردات انجام دینے والے دونوں بندوق بردار نقاب پوش تھے جو فائرنگ کرتے ہی جائے واردات سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیر کر سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم اب تک حملہ آو ر پکڑے نہیں جا سکے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eight wounded in shooting near french mosque in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply