کرد انتہاپسندوں کے ساتھ تصادم میں 8ترک فوجی ہلاک

انقرہ: فوج سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق جنوب مشرقی ترکی میں کرد دہشت گردوں کے ساتھ مسلح تصادم میں چھ ترک فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ دو فوجی اس وقت مارے گئے جب جائے تصادم پر بھیجا گیا ایک فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکا ر ہو گیا۔
فوج نے بتایا کہ ہکار صوبہ کے سکورکا ڈسٹرکٹ میں ایک فوجی اڈے کے قریب کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے کارکنوں کے ساتھ جھڑپ میں چھ فوجی ہلاک اور 8دیگر زخمی ہو گئے۔
فوج نے مزید بتایا کہ ایک کوبرا ہیلی کاپٹر جائے تصادم بھیجا گیاتھا لیکن تکنیکی خرابی کی باعث وہ فضا میں ہی پاش پاش ہو گیا۔ اس حملہ کے پس پشت کارفرما دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے ترکی کے ایف 16جنگی طیارے ، جنگی ہیلی کاپٹرز اور ڈرون اکٹھا ہو گئے اور تازہ کمک کی شکل میں اس علاقہ میں جہاں تصادم ہوا تھا بھیج دیے گئے۔
فوج نے بتایا کہ اس تصادم کے بعد کی کارروائی میں پی کے کے کے چھ انتہا پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ پڑوسی سیناک صوبہ میں ایک علیحدہ کارروائی میں پی کے کے کے15غنڈے مارے گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: eight turkish troops killed in anti pkk operations army in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply