شام میں جھڑپوں کے دوران 8 ترک فوجی ہلاک

انقرہ: (ایجنسی)شام کے شمالی علاقے عفرین میں جھڑپوں کے دوران 8 ترک فوجی ہلاک جب کہ 13 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹوں کے مطابق شام کے شمالی علاقے عفرین میں کرد باغیوں سے جھڑپوں کے دوران 8 ترک فوجی ہلاک جب کہ 13 زخمی ہوگئے، ترک فوجی حکام کا کہنا ہے کہ زخمی فوجیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ ترک فوج پر حملے کے حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی شام میں کرد باغیوں کے خلاف کارروائی کے دوران ترکی کے 7 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ باغیوں کی جانب سے ترک فوج کے ٹینک پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 5 ترک فوجی مارے گئے جب کہ ایک دوسرے حملے میں ترکی کے مزید 2 فوجی مارے گئے تھے۔واضح رہے کہ ترک فوج نے شام میں ’شاخ زیتون‘ کے نام سے فوجی ا?پریشن شروع کیا ہے، یہ کارروائی 20 جنوری کو شروع کی تھی جس پر اسے بین الاقوامی سطح پر دباو¿ کا بھی سامنا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eight turkish soldiers killed 13 wounded in clashes in syrias afrin in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment