ترکی کے8بھگوڑے فوجی افسروں کویونان میں دو ماہ قیدکی سزا

دبئی:  یونان کی ایک عدالت نے ترکی کے آٹھ مفرور فوجی افسروں کو دو ماہ کی قید کی سزا سنائی ہے۔ گزشتہ ہفتے ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد آٹھ فوجی افسران ہیلی کاپٹر سے یونان فرار ہوگئے تھے۔
یونان میں داخل ہوتے ہی سیکورٹی فورسز نے انہیں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا۔ ترکی نے یونان سے انہیں واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا لیکن یونان کے حکام نے انہیں تر کی کے حوالے کرنے کے بجائےعدالت میں پیش کیا جہاں سے انہیں دو ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔
داخل زنداں کیے جانے والے ان آٹھ بھگوڑے فوجی افسران میں تین میجر، تین کیپٹن اور دو سارجنٹ میجر شامل ہیں۔ انہیں یونان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ فی الحال یونان اب انہیں ترکی کو نہیں سونپے گا۔ ترکی کے ان فوجی افسروں نے یونان میں پناہ کے لئے درخواست دی ہے۔(یواین آئی)

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eight turish military officers held in greece in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply