اسپین کے دہشت گرد انہ حملے میں آٹھ افراد ملوث تھے

میڈرڈ: ا سپین کے شہر بارسلونامیں کل وین سے کئے گئے حملے میں آٹھ افرادکے ملوث ہونے کا اندیشہ ہے۔ قانون کے شعبہ سے منسلک ذرائع نے آج اسپین کے حکام کے حوالہ سے بتایا کہ ان دہشت گردوں کا بیوٹن گیس کے بھرے کنستر سے بھی حملہ کرنے کا منصوبہ تھا۔
کیٹلین صوبائی حکومت کے اہلکار جوکویم فورن نے آج صبح مقامی ریڈیو پر بتایا کہ اس بات کاپور اامکان ہے کہ حملے کے دوران دہشت گرد کنستر سے حملہ کرنے کی کوشش میں تھے۔
سیکورٹی فورسز جائے وقوع سے فرار وین ڈرائیور کو تلاش کر رہی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ گزشتہ رات پانچ حملہ آوروں کو ہلاک کردیاگیا۔ مسٹر فورن نے کہا کہ، “اب ہماری کوشش ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت اور اس حملے میں ملوث دیگر افراد کی شناخت کریں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: eight suspected terrorists involved in barcelona attack in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply