ترک فوج کی جنوب مشرقی ترکی میں کرد باغیوں کے خلاف کارروائی ، 8 ہلاک

دیار باقر(ترکی):ترکی کے جنگی طیاروں نے ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں حملہ کرکے کردستان ورکرس پارٹی (پی کے کے) کے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ حقاری کے گورنر کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ عراقی سرحد سے متصل اور پہاڑوں سے گھرے سورکا علاقہ میں ایک فوجی چوکی پر پی کے کے کے انتہاپسندوں نے حملہ کردیا اور اندھا دھند فائرنگ کی جس میں ایک فوجی اہلکار زخمی وہ گیا۔
بعد ازاں جوابی کارروائی کے لیےترک فوج نے پہلے ایک ڈرون بھیجا جس نے دہشت گردوں کا پتہ لگایا۔ ا س کے بعد جنگی طیارہ ایف 16 جیٹ طیاروں کے ذریعہ حملہ کیا گیا۔ اس واقعہ میں ترک فوج کا ایک جوان بھی زخمی ہوگیا جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ سال 1984 سے اب تک ترکی کے خلاف پی کے کے کے حملوں میں 40 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eight pkk terrorists killed in airstrikes in southeastern turkey in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply