ایران میں8 کرد باغی مارے گئے

دبئی:ایران کے شمالی مغربی صوبے میں فوج اور کرد باغیوں کے درمیان ہوئے تصادم میں آٹھ باغی ہلاک کئے گئے۔ ایران کی سرکاری خبر ایجنسی ارنا کے مطابق عراقی سرحد کے قریب مغربی آذربائیجان کے علاقے میں فوج اور کردش ڈیموکریٹک پارٹی آف ایران (کے ڈی پی آئی)باغیوں کے درمیان کل ہوئے تصادم میں آٹھ باغی مارے گئے۔
تصادم میں فوج کے جوانوں کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا ہے۔ قابل غور ہے کہ کے ڈی پی آئی کا قیام سال 1945 میں ہوا تھا اور یہ ایران کی سب سے پرانی کردش تنظیم ہے۔
تنظیم کے اہم علاقے عراق سے متصل ایران کی سرحد کے قریب ہیں۔ ان میں سے اب بیشتر عراق کے کد علاقہ میں مقیم ہیں اور ایران سے آزادی چاہنے کے لیے اکثر و بیشتر باغیانہ سرگرمیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔انہوں نے 1979کے اسلامی انقلاب کی روشنی میں اسلامی حکومت کے حکام کے ذریعہ پکڑ دھکڑ کے بعد سے ہی مسلح بغاوت شروع کر رکھی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eight kurdish rebels killed in northwest iran state media in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply