زامبیا میں اشیائے خوردنی کی تقسیم کے دوران بھگدڑمیں آٹھ ہلاک

لوساکا:زامبیا کے دارالحکومت لوساکا میں پیر کی شام میں خوردنی اشیا کی تقسیم کے وقت مچی بھگدڑمیں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 28 دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ ایک چرچ کے اسپورٹس کمپلیکس میں خوردنی اشیا کے پیکٹ دیے جا رہے تھے اور تقریبا 35 ہزار لوگ ان پیکٹوں کو لینے کے لئے احاطے کے اندر داخل ہونے کے لیے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کر رہے تھے کہ دھکا مکی کے دورانبھگدڑ مچ گئی۔ہلاک شدگان میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔
پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ عالمی بینک کے مطابق زامبیا میں 60 فیصد لوگ خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کرتے ہیں اور 42 فیصد لوگ انتہائی غریب ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eight killed in stampede in zambia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply