افغانستان میں مسافر بس بارودی سرنگ کی زد میں آکر تباہ،8ہلاک40زخمی

کابل: مغربی افغانستان میں کابل آرہی ایک مسافر بس بارودی سرنگ کی زد میں آگئی جس میں کم ا زکم8افراد ہلاک اور40دیگر زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔

صوبائی گورنرن کے ترجمان ناصر مہری نے بتایا کہ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب بس صبح ساڑھے چار بجے فرح کے بالابلوق سے گذر رہی تھی۔ اس 17سالہ جنگ کے دوران سب سے زیادہ جانی و مالی خسارہ افغان شہریوں کو ہی سہنا پڑا ہے ۔

فرح صوبہ کے پولس ترجمان محب اللہ محب نے دعویٰ کیا کہ یہ بم سلامتی دستوں کو نشانہ بنانے کے لیے طالبان نے نصب کیا تھا۔اگرچہ طالبان کی طرف سے ابھی تک اس کی ذمہ داری لینے کا دعویٰ نہیں کیا گیا لیکن افغانستان کا سب سے بڑ اانتہاپسند گروپ صوبہ میں سرگرم ہے۔

واضح ہو کہ 2018کے پہلے ششماہی میں 877افراد اس قسم کے آئی ی ڈی دھماکوں کا شکار ہو چکے ہیں جن میں سے232ہلاک اور645زخمی ہو ئے۔ف

رح میں طالبان کثیر تعداد مین موجود ہیں۔وہ مئی میں صوبائی دارالحکومت پر اپنا تسلط وقائم کرنے کی ایک زبردست کوشش بھی کر چکے ہیں۔اور اس کے لیے ان کی امریکی و افغان فوج سے لمبی لڑائی چھڑ گئی۔لیکن دن بھر کے زبردست معرکے کے بعد طالبان انتہاپسندوںکو شہر کے مضافات میں ہی روک دیا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eight killed 40 wounded as afghan passenger bus hit by roadside bomb officials in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply