ماسکو میں آگ کو بجھانے کے دوران آٹھ افراد ہلاک

ماسکو:روس کے دارالحکومت ماسکو کے مشرقی علاقے میں کل شام لگنے والی آگ کوبجھانے کے دوران فائر بریگیڈ عملہ کے آٹھ ارکان کی موت ہو گئی۔ یہ اطلاع آج روس کے ایمرجنسی محکمہ ترجمان نے دی۔
ترجمان نے بتایا کہ آگ میں جلنے والے لوگوں کی لاشیں آج صبح نکالی گئیں۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آگ کل شام پلاسٹک کی اشیاکے ایک گودام میں لگی تھی۔اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ یہ فائرمین آگ بجھاتے بجھاتے اچانک لاپتہ ہو گئے ہیں۔لیکن بعد میں اس عمارت کے اندر ہی ان کی لاشیں پائی گئیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eight firemen killed at warehouse fire in eastern moscow in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply