ترکی کے شہر دیار باقر میں زبردست دھماکہ،2پولس اہلکار سمیت8ہلاک،درجنوں زخمی

دیارباقر:ترکی میں15اراکین پارلیمنٹ کوحراست میں لئے جانے کے چند گھنٹے بعد دیارباقر شہر میں آج ایک زبردست دھماکہ ہوا جس میں دو پولس اہلکار سمیت کم از کم8افراد ہلاک اور 30 سے زائدزخمی ہوگئے۔
این ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترک وزیر اعظم بن علی یلدریم نے اس امر کی تصدیق کر دی کہ جمعہ کی صبح زبردست بم دھماکہ میں جو افراد ہلاک ہوئے ہیں ان میں دو پولس اہلکار اور چھ غیر فوجی شامل ہیں۔ یہ دھماکہ بگلار صوبے میں اس تھانے کے نزدیک ہوا جہاں گرفتار کے گئے حزب اختلاف کے راکین پارلیمنٹ کو پولیس نے حراست میں رکھاگیا ہے۔
ایچ ڈی پی ترکی کی 550سیٹوں والی پارلیمنٹ میں 59سیٹوں کے ساتھ تیسری سب سے بڑی پارٹی ہے۔ اسی دوران انٹرنیٹ پر نظر رکھنے والے ایک گروپ نے بتایا کہ ترکی میں آج ٹویٹر اور واٹس اپ بند کردیا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eight dead in blast in southeastern turkey pm yildirim in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply