بلجیم میں دہشت گردوں کی تلاش مہم کے دوران 8مشتبہ گرفتار

برسلز: بیلجیم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خطرناک دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق وا لشام ( داعش) کو حمایت دینے اور اس کے لئے بھرتی کرنے کے شبہ میں پوچھ گچھ کیلئے گزشتہ روز آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے برسلز میں نو گھروں میں چھاپہ ماری کی اور آٹھ مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔ حکام نے دارالحکومت کے علاوہ برگیس اور اینٹ ورپ میں بھی دہشت گردوں کی تلاش میں جگہ جگہ چھاپے ماری کی۔تاہم چھاپہ ماری میں کہیں بھی ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ حراست میں لئے گئے آٹھ لوگوں کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ شام میں دہشت گرد تنظیم کیلئے نئی بھرتیاں کرتے ہیں اور اس کے لیے انہیں دہشت گرد تنظیم کی طرف سے مالی امداد دی جاتی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eight arrested in belgium in anti terrorist searches in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply