فرانس کی شکست پرفٹبال شوقینوں کے ہنگامے کے بعد ایفل ٹاور بند

پیرس:دنیا کے سب سے بڑے سیاحتی مقام ایفل ٹاور کو یورو کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں فرانس اور پرتگال کے درمیان فائنل میچ کے بعد شائقین کے اشتعال اور تشدد کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
یورو کپ کے میزبان فرانس اور پرتگال کے درمیان اتوار کو کھیلے گئے فائنل میچ کیلئے ا یفل ٹاور میں خاص انتظامات کئے گئے تھے اور یہاں بڑی اسکرین لگا کر’فین زون‘کر دیا گیا تھا جہاں فٹبال کے شوقینوں کے لیے میچ سے لطف اندوز ہونے کا مکمل انتظام کیا گیاتھا۔
فٹبال شوقینوں کی اتبنی زبردست تعداد وہاں امڈ پڑی کہ 90 ہزار ناظرین کی گنجائش والا زون کھچا کھچ بھر گیا جس کی وجہ سے ہزاروں افراد میچ نہیں دیکھ سکے جس پر وہ بہت غصہ میں تھے کہ اپنے ملک فرانس کی پرتگال کے خلاف0۔1 سے شکست پر آگ بگولہ ہو گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے حالات کشیدہ ہو گئے۔
تیسری بار یورو چمپئن بننے کا خواب ٹوٹنے کے بعد فرانس کی ٹیم کے شیدائیوںنے ایفل ٹاور کے پاس اور دیگر اہم جگہوں پر زبردست ہنگامہ آرائی کی اور تشدد پر اتر آئے تشدد پر آمادہ بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس نے اشک آور گیس کے گولے چھوڑنا پڑے۔(یو این آئی)

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Eiffel tower closed monday after euro 2016 clashes in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply