ٹرمپ کی دعوت پر صدر مصر ال سیسی3اپریل کو امریکہ جائیں گے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دعوت پر مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی امریکہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ 3اپریل کومسٹر ٹرمپ سے وہائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔
وہائٹ ہاؤس کے افسر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان گزشتہ 23 جنوری کو ڈونالڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد فون پر بات ہوئی تھی جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو مزید تیز کرنے کے طریقہ کار سمیت دو طرفہ تعلقات پر دونوں نے لیڈروں کے درمیان بات چیت ہوئی تھی۔
سال 2014 میں محمد مرسی کو برطرف کئے جانے کے بعد السیسی مصر کے صدر منتخب کئے گئے تھے۔ اس وقت امریکی صدر بارک اوباما کے ساتھ ان کے تعلقات میں کچھ کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Egypts sisi to visit washington in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply