مصر کے معزول صدر محمد مرسی کمرہ عدالت میں ہی بیہوش ہو کر گر پڑے اور انتقال کر گئے

قاہرہ: معزول مصری صدر محمد مرسی کمرہ عدالت میں غش کھا کر گر پڑے اور اسپتال لے جانے سے پہلے ہی انتقال کر گئے۔

ملک کے سرکاری ٹی وی نے عدالت کے حوالے سے بتایا کہ 67سالہ مرسی جاسوسی کے الزامات کے مقدمہ کی سماعت کے دوران اپنی وکالت خود کرتے ہوئے جج کے سامنے 20منٹ تک بڑے جوشیلے انداز میں دلائل پیش کرتے رہے اور جیسے ہی عدلاتی کارروائی ختم ہوئی وہ چکرا کر گر پڑے اور بیہوش ہو گئے۔

انہیں فوراً اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ مرسی ،جو مصر کی تنظیم اخوان المسلمین سے وابستہ تھے2011میں عرب بہار کے دورانمعزول کیے جانے والے اس وقت کے صدرحسنی مبارک کے30سالہ دور اقتدار کے خاتمہ کے ایک سال بعد مصر میںجمہوری طور پر منتخب ہونے والے پہلے صدر تھے۔حمد مرسی 20 اگست 1951کو پیدا ہوئے ۔

وہ اپنی اسلام پسندی کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے۔ اس کی وجہ سے وہ اکثر مغربی ممالک اور آزاد خیال مصری، فوج اور حزب اختلاف سے کئی بار متصادم رہے۔ اسی رسہ کشی کے سبب مصری فوج نے ان کی حکومت کا تختہ پلٹ دیا تھا۔

اخوان المسلمون سے وابستہ سابق صدر محمد مرسی پر 2011 میں مصر میں جیل توڑنے اور فسادات پھیلانے کے الزامات سمیت کئی الزامات میں کئی مقدمات عائد کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ محمد مرسی 2012میں مصر کے صدر منتخب ہوئے تاہم ایک سال بعد ہی پورے ملک میں ان کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے جس کے بعد جولائی 2013میں مصری افواج نے انہیں اقتدار سے بے دخل کر دیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Egypts ousted president mohammed morsi dies during trial in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.