صدرمصر السیسی آئندہ ہفتہ ہندوستان آئیں گے

نئی دہلی:مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی یکم ستمبر سے ہندوستان کے سہ روز ہ سرکاری دورے پر آرہے ہیں، جہاں ہندوستان اور مصر کے درمیان سلامتی اور معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے پر بات چیت ہونے کی توقع ہے۔
اس دورے میں وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ ایک سال سے کم عرصے میں مسٹر عبدالفتاح السیسی کا یہ دوسرا دورہ ہند ہے۔اس سے پہلے وہ گزشتہ سال اکتوبر میں ہند-افریقہ فورم کانفرنس میں شرکت کے لئے نئی دہلی آئے تھے۔
وزیر خارجہ سشما سوراج نے گزشتہ سال مصر کا دورہ کیا تھا اور مسٹر السیسی صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی دعوت پر یہاں آرہے ہیں جن کے ساتھ ایک اعلی سطح کا وفد بھی آئے گا۔
مصری صدر کی آمد پر صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی ان کا استقبال کریں گے اور ان کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کریں گے۔ان کے علاوہ نائب صدر جمہوریہ ڈاکٹر حامد انصاری اور وزیر خارجہ سشما سوراج بھی ان سے ملاقات کریں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Egyptian president abdel fattah al sisi to visit india next month in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply